نئی دہلی،3؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1.72 لاکھ کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ شفایابی کی شرح مسلسل 12ویں دن پازٹیوٹی کی شرح سے زیادہ ہے لیکن اس دوران اب اومیکرون کے حوالے سے ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی شخص دوبارہ اومیکرون ہو سکتا ہے؟
دراصل میکس اسپتال کے 2 ڈاکٹروں میں کورونا سے شفایاب ہونے کے 10 دن بعد دوبارہ کورونا کی علامات نظر آ رہی ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم ان میں اومیکرون ملا ہے یا نہیں اس کی تصدیق تو نہیں ہو سکی لیکن یہ سوال پیدا ضرور ہوتا ہے کیا کوئی شخص اومیکرون سے دو مرتبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ درج کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ مقابلہ 6.8 فیصد کے اضافہ کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ 72 ہزار 433 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2 لاکھ 59 ہزار 108 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 1008 افراد کی جان چلی گئی۔
ملک بھر میں فی الحال 15 لاکھ 33 ہزار 933 کورونا کیسز فعال ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 98 ہزار 983 افراد کی جان گئی ہے۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ 10.99 فیصد ہے۔ ملک بھر میں 167.87 کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔